۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انجمن امامیہ بلتستان

حوزہ/ اجلاس میں بلتستان کے دین دار اور با تربیت گھرانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے نام پر  غیر شرعی عمل سے اپنی بیٹیوں کو روک کر ایک اسلام و شریعت پسند شخص ہونے کا ثبوت دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن امامیہ بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں سرزمین بلتستان میں حکومت کی جانب سے کالج اور یونیورسٹی کی طالبات کو ہاکی اور کرکٹ کے نام پر گراونڈ میں لانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس عمل کو اسلام نے جو شرافت و عزت اور مقام خواتین کے لیے قرار دیا ہے اس کے منافی قرار دیا ۔

انجمن امامیہ بلتستان نے جی بی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ بلتستان میں لڑکیوں کو کھیل کے نام پر خلاف شریعت کام کے لیے ابہارنا کاملا دینی واسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور ایک دین دارانسان کے لیے ناقابل برداشت عمل ہے۔اور لا الہ اللہ کی بنیاد پر حاصل کیے جانے والے ملک میں شریعت اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے بجائے۔اس طرح کی بے حیائی کے پروگرام ترتیب دینا تعجب خیز ہے۔لہذا ضلعی انتظامیہ سے فوری مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس عمل کو روکا جائے ۔

آخر میں بلتستان کے دین دار اور با تربیت گھرانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے نام پر غیر شرعی عمل سے اپنی بیٹیوں کو روک کر ایک اسلام و شریعت پسند شخص ہونے کا ثبوت دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .